Sunday, September 8, 2024

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے
September 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے۔ اب ان سے سوال کرنا ہوگا کہ انہیں پاکستان سے کس نے نکالا۔ نوازشریف اگر پیپلزپارٹی میں ہوتے تو گرفتار ہوچکے ہوتے۔ سپریم کورٹ نے ہاتھ نرم رکھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقیدکے تیر چلا دیئے۔۔کہتے ہیں نوازشریف کو وزارت عظمیٰ میں کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا۔ اب وہ کس خوف کی بناءپر پاکستان سے بھاگے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ ظفر حجازی نے جو کچھ کیا اس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچا۔ نیب نے ظفر حجازی پر نرم ہاتھ رکھا۔ پانامہ کیس کا فیصلہ بھی نوازشریف پر نرم ہاتھ ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے نیب ریفرنسز کا تذکرہ بھی چھیڑ دیا۔ کہنے لگے ریفرنس دائر ہونے کےلئے نوازشریف کےلئے ضمانت ضروری ہوگئی۔ نوازشریف کو پاکستان میں ضمانت کرانا پڑیگی۔