Thursday, May 9, 2024

اعتزاز احسن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی مخالفت کردی

اعتزاز احسن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی مخالفت کردی
October 19, 2019
لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین فیصد سیٹیں لینے والا حکومت کیسے گرا سکتا ہے؟۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا جمہوریت کی پامالی میں کبھی خوش نہیں ہوسکتے، 77 کی تحریک کے انجام جیسا اندیشہ ہے، ان ہائوس تبدیلی میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی پامالی میں کبھی خوش نہیں ہوسکتے، پیپلزپارٹی کو اندیشہ ہے کہ مولانا کی تحریک میں مذہب کا استعمال نہ کیا جائے۔