Monday, September 16, 2024

اعتزاز احسن بھی بھارت کی محبت میں حقائق بھول گئے

اعتزاز احسن بھی بھارت کی محبت میں حقائق بھول گئے
January 24, 2016
لاہور(92نیوز)اعتزاز احسن بھارت کی محبت میں حقائق بھول گئےپیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے تین جنگیں لڑیں اور تینوں ہار گیا۔ کہتے ہیں ریاست پاکستان نے تاریخ کو بگاڑ دیا ہے چندر گپت موریہ، راجا بکرم جیت اور سندھ کی تہذیب سب کچھ بھلا دیا گیا ہے ۔ چودھری اعتزاز احسن کا  کہنا تھا کہ جنگ کسی مقصد کیلئے لڑی جاتی ہیں جب وہ مقصد حاصل ہوجاتا ہے تو جنگ کامیاب ہوتی ہے اگر وہ مقصد حاصل نہ ہوتو جنگ ہارجاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1965کی جنگ مقبوضہ کشمیر کیلئے لڑی تھی کیا وہ ہم کشمیر حاصل کرسکے ہیں سب کے  سامنے اس کا جواب نفی میں ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے تینوں جنگیں ہاری ہیں ۔