Friday, May 3, 2024

اعتراف جرم کے باوجود عمران خان کو صادق اور امین ڈکلیئر کردیا گیا: نواز شریف

اعتراف جرم کے باوجود عمران خان کو صادق اور امین ڈکلیئر کردیا گیا: نواز شریف
January 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بندہ اقبال جرم کرچکا لیکن اس کو صادق اور امین ڈکلیئر کردیا گیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ مجھے ایک خیالی تنخواہ پر نکالا گیا، اقبال جرم کے باوجود عمران خان کو سزا نہیں ملی۔

سابق وزیراعظم نے کہا میرے خلاف دھاندلی اور بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کیسی دھاندلی ہے جو آج تک نہیں ملی اور کہا کہ مجھے کوئی شک کی گنجائش بھی نہیں دی اور دفتر سے اٹھا کر پھینک دیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہا گیا این اے 120 کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا مگر عمران اس میں بھی ہار گئے، آنے والا الیکشن بھی ریفرنڈم ہوگا۔

اپنے سعودی عرب کے بارے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ملک ہے، پاک سعودی عرب تعلقات 1947 سے ہیں اور کہا کہ انکا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں مگر افواہیں پھیلانے والوں نے ان پر نہیں بلکہ ملک پر ظلم کیا ہے۔