Thursday, April 25, 2024

اعتراض کرنے والے اپنی کرپشن پر جیلوں میں ہیں، زلفی بخاری

اعتراض کرنے والے اپنی کرپشن پر جیلوں میں ہیں، زلفی بخاری
November 13, 2020
گلگت (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری کے آج پھر اپوزیشن پر تاک تاک کے نشانے، کہتے ہیں اعتراض کرنے والے اپنی کرپشن پر جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت کا خواب دیکھنے والے بلاول بھٹو پہلے لاڑکانہ کا حال دیکھیں، پیپلز پارٹی آئی تو آپ کو مزید 10 سال پیچھے لے جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف بھارت کے کہنے پر پاک فوج کے خلاف بول رہے ہیں،اگر اتنی ہمت ہے تو پاکستان میں آکر بات کریں زلفی بخاری نے سیاحتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 10ٹورزم زون قائم کریں گے، منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں نہ ملیں تو استعفیٰ دے دونگا، عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔