Friday, March 29, 2024

اظہرعلی کے پاس کیریئر کے بیسویں میچ میں تیزترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

اظہرعلی کے پاس کیریئر کے بیسویں میچ میں تیزترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع
May 30, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کےلئے دوسرا ون ڈے دہری خوشی کا باعث بنا، سنچری بھی سکور کی اور بطور کپتان پہلی سیریز بھی جیت لی، اظہر علی اگر تیسرے ون ڈے میں ایک سو اٹھاون رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ تیزترین ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ اظہر علی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں چھہتر گیندوں پر اناسی رنز بنائے تھے۔ دوسرے میچ میں انہوں نے مزید اچھی کارکردگی دکھائی اور ایک سو چار گیندوں پر ایک سو دو رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری ہے جبکہ انہوں نے چھ نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ وہ انیس میچوں میں باون رنز سے زائد کی اوسط کے ساتھ آٹھ سو بیالیس رنز بنا چکے ہیں اور اپنے بیسویں میچ میں تیزترین ہزار رنز کا ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز، انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ اور کیون پیٹرسن جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک نے اکیس، اکیس اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔