Thursday, April 18, 2024

اظہرعلی کپتانی سے مستعفی‘ چیئرمین پی سی بی کا قبول کرنے سے انکار

اظہرعلی کپتانی سے مستعفی‘ چیئرمین پی سی بی کا قبول کرنے سے انکار
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر کی کیمپ میں شمولیت پر کھلاڑیوں کے تحفظا ت مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے۔ اظہر علی ظاہراً تو مان گئے لیکن دل میں ناراضگی ا بھی باقی لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی اور مستعفی ہو گئے۔ شہریار خان نے استعفیٰ منظور نہ کیا اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ باولر محمد عامر کو فٹنس کیمپ میں شامل کرنا بورڈ کیلئے عذاب بنتا جا رہا ہے۔ مخالفت ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ شہر یا ر خان اور نجم سیٹھی نے حفیظ اور اظہر علی کو کیمپ کا حصہ بنانے پر راضی تو کر لیا تا ہم ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے چیئرمین سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ نے نہ صرف اظہر علی کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا بلکہ انہیں دورہ نیوزی لینڈ پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونے کی وجہ سے اظہر علی پر لاگو ہے کہ وہ بورڈ کے حکم کی تعمیل کریں۔