Thursday, April 25, 2024

اظہرعلی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ،ہارون رشید چیف  سلیکٹرمتعین

اظہرعلی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ،ہارون رشید چیف  سلیکٹرمتعین
March 30, 2015
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی نے اظہرعلی کو ون ڈےکا کپتان،ٹیسٹ کا نائب سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا نائب کپتان مقرر کر دیا ۔ لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر کی جاتی ہے ،ٹیم میں کوئی کوٹہ سسٹم نہیں چلے گا ۔ شہریارخان نے اپنے بڑے فیصلوں میں قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جس میں چیف سلیکٹر ہارون رشید جب کہ ان کے ساتھ سلیم جعفر،اظہرخان اور کبیر خان کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ شہریار خان کا کہناتھا کہ ہم نے ٹیم بناتے وقت ڈسپلن ،یکجہتی کو دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے پاکستان کی کرکٹ میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان ریٹائرنہیں ہورہے مجھے اس کی خوشی ہے وہ کھلاڑیوں کےلئے رول ماڈل ہیں ۔ شہریار کا کہنا ہے کہ میں نے سابق کھلاڑیوں اور سابق چیئرمینوں سے مشورہ کیا ہے اور ان کے مشورے کے مطابق فیصلے کررہا ہوں ۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں تمام لوگ تجربہ کار ہیں اور اظہر علی کوٹیسٹ اور سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں نائب بنانے کا مقصدیہ ہے کہ مصباح اور آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارے پاس متبادل موجود ہوں ۔