Friday, April 26, 2024

اظہرعلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اظہرعلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
November 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) قومی ٹیم کےسابق کپتان اظہر علی نےون ڈے انٹر نیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، اظہر علی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ، اسٹار اوپنر نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سابق پاکستانی کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا  ، اظہر علی نےریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا اور اسکے بارے میں سلیکشن کمیٹی کو آگاہ بھی کر چکا تھا، چیمپیئنز  ٹرافی جیتنے کے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے ۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ میرا پورا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہا ہوں گا  ۔ پاکستان کے موجودہ کپتان سرفراز  احمد کے بارے میں رائے دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، ہمیں سرفراز کی سپورٹ کرنی چاہیے ۔ اظہر علی نے پاکستان کی طرف سے 53 ایک روزہ میچ کھیلے اور 36اعشاریہ90 کی اوسط سے 1845 رنز اسکور کیے،اظہر علی کے ون ڈے  کیرئیر میں 3 سنچریاں  اور 12 نصف سنچریاں  اسکور کیں۔