Thursday, March 28, 2024

اظہرعلی نے تاریخ ساز اننگ رقم کر ڈالی

اظہرعلی نے تاریخ ساز اننگ رقم کر ڈالی
October 14, 2016
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اظہرعلی نے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ڈھائی سو رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے اپنی اننگ میں بائیس چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اظہر علی نے ڈھائی سو رنز ساٹھ اعشاریہ اسی کے سٹرائیک ریٹ پر بنائے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دبئی میں کھیلا جانے والا میچ ٹیسٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ مقابلہ ہے۔