Thursday, September 19, 2024

اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں نرگس فخری سنگیتا بجلانی کے کردار میں جلوہ گر

اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں نرگس فخری سنگیتا بجلانی کے کردار میں جلوہ گر
April 2, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم ”اظہر“ میں عمران ہاشمی اظہر الدین کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ نرگس فخری اظہر الدین کی دوسری بیگم سنگیتا بجلانی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں عمران ہاشمی کے مقابل پاکستانی اداکارہ نرگس فخری کردار ادا کر رہی ہیں۔ شوبز ذرائع کے مطابق فلم میں قابل اعتراض مناظر کی بھرمار ہے۔ اس بات کا اعتراف اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی جریدے ”ممبئی مرر“ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھی کیا ہے۔