Friday, April 26, 2024

اظہر، یاسر سمیت دیگر کھلاڑی آسٹریلیا میں فلاپ

اظہر، یاسر سمیت دیگر کھلاڑی آسٹریلیا میں فلاپ
November 24, 2019
لاہور (92 نیوز) برسبین ٹیسٹ میں سینئرز کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کرکٹرز بھی پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے، کپتان اظہر علی اور شان مسعود بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے، عمران خان اور نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی وکٹیں نہ اڑا سکے، اسٹار اسپنر یاسر شاہ بھی اپنی اسپن کا جادو دکھانے میں ناکام رہے۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتان اظہر علی سمیت کئی کھلاڑی امیدوں پر پورا نہ اترے۔ اظہر علی، شان مسعود کی کارکردگی واجبی رہی، اظہر علی نے میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر چوالیس رنز بنائے، شان مسعود بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ حارث سہیل کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، میچ میں دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائے۔ ٹی ٹوینٹی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افتخار احمد ٹیسٹ میں کچھ نہ کر سکے۔ شائقین کی نگاہوں کا مرکز نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی  ڈیبیو ٹیسٹ میں دھاک نہ بٹھا سکے، پورے میچ میں صرف ایک شکار کیا۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے عمران خان بھی حریف ٹیم کی وکٹیں اڑانے میں ناکام رہے اور میچ میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے۔ پاکستانی اسٹار اسپنر یاسر شاہ بھی کینگروز کو اپنے جال میں پھنسانے میں ناکام رہے اور 205 رنز دے کر 4 وکٹیں لے پائے۔