Thursday, April 25, 2024

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز  بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا
August 24, 2020

ساؤتھمپٹن ( 92 نیوز)  اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزاررنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ،انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈکیخلاف ساؤتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی  کے نام ایک اور بڑا اعزاز،ٹیسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے،اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے عظیم پاکستانی بلے بازوں یونس خان،جاوید میانداد،انضمام الحق اور محمد یوسف کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف ساؤتھمپٹن میں  جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر یہ اعزاز حاصل کیا ۔ 2010میں ڈیبیو کرنے والے اظہر علی نے  81 ٹیسٹ میچوں کی  151اننگز میں42کی اوسط سے یہ سنگ میل عبور کیا،  ویسٹ انڈیز کیخلاف ناقابل شکست 302رنز اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے ۔

سوشل میڈیا پرآئی سی سی اورپی سی بی کے ساتھ  ساتھ بڑی تعداد میں  شائقین کی جانب سے اظہرعلی کو  اس کامیابی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔