Friday, April 26, 2024

اطلاعات کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف

اطلاعات کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، سابق بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف
March 29, 2019

لندن (92 نیوز) سابق بھارتی جرنیل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین نے اطلاعات کی جنگ میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں آئی ایس پی آٓر نے سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے۔

سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین نے نامور برطانوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آٓف سٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب میں معلومات کی جنگ میں بھارت کی شکست کا اعتراف کرلیا۔

عطا حسنین کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا دور ختم ہوچکا ،،یہ ہائبرڈ جنگ کا دور ہے جس میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے، آٓئی ایس پی آر نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے ۔ اُس نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو بھارتی  افواج اور قوم سے دور کردیا۔

سابق بھارتی جرنیل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری ہتھیار اٹھارہے ہیں ۔ آزادی کی صدائیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہے ۔ طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔  

عطا حسنین کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت فوجی انہیں پلوامہ جیسے حملے کی توقع تھی۔ اگر شام ،عراق افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہوسکتے ہیں  تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا۔