Thursday, March 28, 2024

اطالوی کوسٹ گارڈ کا لیبیا کے ساحل پر ریسکیو آپریشن ، چوراسی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

اطالوی کوسٹ گارڈ کا لیبیا کے ساحل پر ریسکیو آپریشن ، چوراسی تارکین وطن کو بچا لیا گیا
April 24, 2015
لیبیا (ویب ڈیسک) اطالوی کوسٹ گارڈ نے لیبیا کے ساحل پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے  چوراسی تارکین وطن کو بچا لیا۔ کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن نے سٹیلائٹ فون کے ذریعے اطالوی بحریہ کے ہیڈکوارٹر میں کال کی جس پر اطالوی حکام نے لیبین کوسٹ گارڈ کی اجازت سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوراسی تارکین وطن کو بچا لیا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جبکہ ان کی منزل کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کی ابتر صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ رومی اخبارنے دعویٰ نے کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک اٹلی میں دو لاکھ تک تارکین وطن کی آمد متوقع ہے۔