Wednesday, April 24, 2024

اطالوی نژاد انتونیوتاجانی یورپین پارلیمنٹ کے صدر منتخب

اطالوی نژاد انتونیوتاجانی یورپین پارلیمنٹ کے صدر منتخب
January 18, 2017

برسلز (ویب ڈیسک) یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے انتونیو تاجانی صدر منتخب ہو گئے۔ انتونیو سات سو تیرہ میں سے تین سو اکیاون ووٹ لے کر یورپی پارلیمنٹ کے صدر منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی صدارت کے انتخاب میں یورپین پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔

یورپی پارلیمنٹ کی صدارت کے انتخابات فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ہوئے جس میں صدر کے انتخاب کے لئے 713ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے۔ نتائج کے مطابق یورپین پی پی کے امیدوار انتونیو تاجانی 351ووٹ لیکر یورپی پارلیمنٹ کے صدر منتخب ہو گئے۔