Sunday, September 8, 2024

اطالوی بحریہ نے بحیرہ روم میں سفر کرنیوالے نو سو انتالیس تارکین کو بچا لیا، غیرقانونی طور پر یونان جانا چاہتے تھے

اطالوی بحریہ نے بحیرہ روم میں سفر کرنیوالے نو سو انتالیس تارکین کو بچا لیا، غیرقانونی طور پر یونان جانا چاہتے تھے
August 23, 2015
اٹلی (ویب ڈیسک) اطالوی بحریہ نے بحیرہ روم میں سفر کرنے والے نو سو سے زائد تارکین کو ریسکیو کر لیا۔ تمام مہاجرین غیرقانونی طور پر یونان جانا چاہتے تھے۔ اطالوی بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم میں دو چھوٹی کشتیوں پر سفر کرنے والے نو سو انتالیس تارکین وطن کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لائف جیکٹس بھی دی گئیں۔ مہاجرین کو بعد میں بحری بیڑے کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ پہلی کشتی کو سمندر میں ہیلی کاپٹر نے تلاش کیا جس میں چار سو بتیس افراد سوار تھے۔ کچھ دیر بعد ایک اور کشتی کے مسافروں کو ریسکیو کیا گیا جن کی تعداد پانچ سو سات تھی۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث ہزاروں شہری ترکی کے راستے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے کر کے یونان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔