Friday, May 17, 2024

اطالوی اسکیئرز نے دیوسائی کے برفیلے میدان کو 2 روز میں عبور کر لیا

اطالوی اسکیئرز نے دیوسائی کے برفیلے میدان کو 2 روز میں عبور کر لیا
March 21, 2021

دیوسائی (92 نیوز) دنیا کے دوسرے بلند ترین میدان دیوسائی غیر ملکی اسیکئرز نے پانچ روز میں عبور کر لیا۔ اٹلی کے مشہور اسکیئرز نے دیوسائی کو اسکینگ کے لیے دنیا کا منفرد اور دلکش مقام قرار دیا۔

اطالوی اسکی ٹریورسنگ ٹیم نے دنیا کے دوسرے بلند ترین دیوسائی کے وسیع، عریض برف سے ڈھکے میدان کو عبور کر لیا۔ اٹلی کے سکیئرز نے چیلم استور سے سدپارہ سکردو تک دس فٹ سے زائد برف پر سکینگ کی۔

پانچ روز طویل سفر طے کر کے سدپارہ گاؤں پہنچنے پر صوبائی وزیر سیاحت سمیت ضلعی انتظامیہ نے اطالوی سکئیرز کا شاندار استقبال کیا۔

سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی اپنے مخصوص لینڈ سکیپ، بلندی، برف اور لمبے ٹریک کے باعث سکینگ سمیت دیگر ونٹر سپورٹس کے لیے انتہائی موزوں مقام ہے جہاں اس منفرد سکینگ کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹوریزم کے دستیاب مواقعوں سے دنیا کو آگاہ کرنا تھا۔