Friday, April 26, 2024

جلد پورا یورپ مسلمان ہو جائے گا: اطالوی آرچ بشپ

جلد پورا یورپ مسلمان ہو جائے گا: اطالوی آرچ بشپ
January 15, 2017

روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے آرچ بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک جلد مسلمان ریاستوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ مسیحیوں کی حماقت کی وجہ سے آئندہ چند سال میں یورپ میں ہر کوئی اسلام قبول کر لے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیتھولک چرچ کے اہم اطالوی آرچ بشپ مونسگنر کارلو نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی سمیت یورپی ممالک میں جلد مسلمان اکثریت میں ہوجائیں گے۔

آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کا ایمان کمزورہو چکا اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکارہیں، ان کا اخلاقی اور مذہبی انحطاط اسلام کے حق میں ہے۔

مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے آئندہ چند برسوں ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔ سیکولرازم کے سبب کیتھولک عیسائیت میں کمی آرہی ہے، مسلمان تارکین کی بڑھتی تعداد یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا سبب ہے۔

کیتھولک چرچ نے حال ہی میں اٹلی آنے والے مسلمان تارکین وطن کی مالی امداد بھی کی۔ کارلو نے کہا کہ اٹلی میں ستر کی دہائی میں صرف دوہزار مسلمان تھے۔ آج بیس لاکھ سے بھی زائد ہیں۔ اٹلی اور یورپ میں مسلمانوں کی جلد اکثریت ہوجائے گی۔