Friday, May 17, 2024

اصلی شیر جب گرجتے ہیں تو کاغذی شیر مقابلہ نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان

اصلی شیر جب گرجتے ہیں تو کاغذی شیر مقابلہ نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ، اصلی شیر جب گرجتے ہیں تو کاغذی شیر مقابلہ نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا آج 178 ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، یہ سارے گدھ ایک شخص کے خلاف اکٹھے ہیں جو اصلی شیر ہے۔ نوازشریف اصلی شیر ہیں تو پاکستان آئیں۔ پھولن دیوی اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا یہی ٹولہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرتا رہا، آج اسی کا ترجمان بن گیا ہے۔ پرچی والے لیڈر نے یہ تو بتایا میرے والد نے 11 سال جیل کاٹی، یہ بتانا بھول گئے کہ کس کے دور میں کاٹی۔

اُن کا کہنا تھا، انہوں نے ایک سیٹ جیتنے کے لیے بال ٹیمپرنگ کی، آج اس کے باوجود میچ عمران خان نے جیتا، یہ کہتے ہیں ایک زرداری سب پر بھاری ہے، میں کہتی ہوں ایک کھلاڑی سب پر بھاری ہے۔