Saturday, April 20, 2024

اصلاحات سے پاکستان 70 کی دہائی جیسا علاقائی رہنماء بن جائیگا، وزیراعظم عمران خان

اصلاحات سے پاکستان 70 کی دہائی جیسا علاقائی رہنماء بن جائیگا، وزیراعظم عمران خان
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اصلاحات سے پاکستان 70 کی دہائی کی طرح ایک بار پھر علاقائی رہنماء بن جائے گا، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے بھاری مالی قرضے ورثے میں ملے۔ کورونا کے دوران پاکستان کی معیشت کوسنبھالا، عالمی اداروں نے اعتراف کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقی کا راستہ سست اور چیلنجوں سے بھرا ہوتا ہے، متوازی نظام تعلیم نے طبقاتی تفریق پیدا کی، حکومت ملک بھر میں بنیادی نصاب کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ہمارے معاشرے کے اخلاقی معیار کو بلند کرنا ہے، طاقت کا استعمال انتہا پسندی کے خاتمے کا حل نہیں ہے، نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے سے ایک معتدل، روادار اور ترقی پسند معاشرہ تشکیل پائے گا۔