Thursday, April 25, 2024

اصل پریشر بیٹنگ اور بالنگ کا نہیں، زندگی کا ہوتا ہے ، یونس خان

اصل پریشر بیٹنگ اور بالنگ کا نہیں، زندگی کا ہوتا ہے ، یونس خان
December 18, 2018
کراچی (92 نیوز) سابق کپتان یونس خان نے کہا اصل پریشر بیٹنگ اور بالنگ کا نہیں، زندگی کا ہوتا ہے۔ کامیابی کیلئے آپ کو اسٹرینتھ کا اندازہ ہونا چاہیئے۔ پی سی بی ٹرائینگولر ویمن چیمپیئن شپ میں شریک خواتین کرکٹرز کی سابق کپتان یونس خان نے حوصلہ افزائی اور کہا بیٹنگ اور بالنگ کا نہیں، اصل پریشر زندگی کا ہوتا ہے، اس کا مقابلہ کرنا سیکھیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مشکلات سے بچنے اور کامیابی کیلئے اپنی اسٹرینتھ کا معلوم ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کوچز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بہت حساس ہوتا ہے، اس کو بنانے کیلئے بہت محنت درکار ہوتی ہے۔