Thursday, April 18, 2024

اصل شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں کیا جا سکے گا‘ الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ جاری

اصل شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں کیا جا سکے گا‘ الیکشن کمیشن کا ہدایت نامہ جاری
October 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ووٹرز کےلئے ہدایات نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہو گا۔ پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا نادرا کی رسید پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔ پنجاب اور سندھ میں پولنگ صبح ساڑھے سات تا شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پنجاب میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلا ہوگا۔ پنجاب میں کونسلر کے بیلٹ پیپرکا رنگ سفید ہوگا۔ پنجاب میںمیونسپل کمیٹی کے ووٹرز کےلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہوگا۔ پنجاب میں ووٹر کو دو جبکہ سندھ میں تین بیلٹ پیپرز فراہم کیے جائینگے۔ سندھ میں چیئرمین‘ وائس چیئرمین کےلئے سبز، جنرل کونسلر کےلئے ہلکا سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہو گا۔ سندھ میں ضلع کونسل، میونسپل یا ٹاﺅن کمیٹی کےلئے نیلے رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا۔ سندھ‘ پنجاب کے 20اضلاع میں پولنگ 31 اکتوبر کو ہو گی۔ ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔