Sunday, April 28, 2024

اصل سی پیک ریلوے ہی تھا ، پل اور اورنج ٹرین بعد میں شامل کیے گئے ، شیخ رشید

اصل سی پیک ریلوے ہی تھا ، پل اور اورنج ٹرین بعد میں شامل کیے گئے ، شیخ رشید
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اصل سی پیک ریلوے ہی تھا ۔ پل اور اورنج ٹرین بعد میں شامل کیے گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد کے مرگلہ اسٹیشن پر نرسری کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ایک لاکھ 84 ہزار پودے لگا چکے ہیں ، ریلوے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرمیں 4 نرسریاں بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں جانب بھی پودے لگائے جائیں گے۔ دونئی ایکسپریس ٹرین بھی جلد چلائی جائیںگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہرجماعت میں نیب زدہ لوگ موجود ہیں ، قانون سب کیلئے برابر ہے اور احتساب کیلئے وزیراعظم عمران خان کے واضح احکامات ہیں، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بہت جاندار ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے پاس 20 ہزار نارمل جبکہ 35 ہزارسی پیک کی آسامیاں موجود ہیں ،10ہزار ملازمتوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔