Friday, April 26, 2024

اصغرخان عملدرآمد کیس،ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اصغرخان عملدرآمد کیس،ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
September 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اصغرخان عملدرآمد کیس  میں  ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ سیاستدانوں نے 90 کے الیکشن میں رقوم لینے سے انکار کر دیا ، دوسری جانب ایف آئی اے  کو الزام ثابت کرنے کے لیے شواہد کی تلاش ہے ۔ نوے  کے الیکشن میں خفیہ ایجنسی کی جانب سے سیاستدانوں میں بھاری رقوم کی تقسیم کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی انکوائری رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سیاستدان 90 کے الیکشن میں رقم  لینے سے انکاری ہیں ۔سیاستدانوں  کے پیسے لینے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے مزید شواہد تلاش کرنا پڑیں گے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اس اہم معاملہ پر وزارت دفاع میں اعلیٰ سطح پر رابطے میں ہیں ، تحقیقات میں  دیگر ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ سیاستدانوں کے خلاف  پیسے لینے کے الزام کی صاف، شفاف اورغیر جانبدارنہ تحقیقات  کے سلسلے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔