Saturday, April 27, 2024

اصغر خان کیس ، وفاقی حکومت کابینہ کا اجلاس طلب کر کے کیس پیش کرے، چیف جسٹس

اصغر خان کیس ، وفاقی حکومت کابینہ کا اجلاس طلب کر کے کیس پیش کرے، چیف جسٹس
May 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اصغر خان کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس پر عملدرآمد کا معاملہ حکومت پر چھوڑتے ہیں۔ وفاقی حکومت کابینہ کا اجلاس طلب کر کے کیس پیش کرے۔ پھر حکومت فیصلہ کرے، ان کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے وفاقی حکومت نے کیا اقدامات کئے ؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ میں سابق فوجی کیخلاف کارروائی کی شق نہ ہو تو پھر کن اقدامات کے تحت کارروائی ہوتی ہے۔ اس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں سابق فوجی کیخلاف کارروائی کی شق نہ ہو تو دیگر اقدامات کے تحت کارروائی ہوتی ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے اصغر خان فیصلے کی روشنی میں ایکشن لے۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا دو ہفتے کا وقت دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ایک ہفتہ ملے گا ، کابینہ کا خصوصی اجلاس بلا لیں ۔