Saturday, May 18, 2024

اصغر خان کیس ، وزارت دفاع کو ملوث افراد کیخلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنیکا حکم

اصغر خان کیس ، وزارت دفاع کو ملوث افراد کیخلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنیکا حکم
February 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اصغر خان کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔ عدالت عظمیٰ نے  وزارت دفاع کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی چار ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ فوجی افسران کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی کیوں نہیں  شروع ہوئی  جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انکوائری میں شواہد سامنے آنے  پر کورٹ مارشل ہوگا۔ اصغر خان کیس میں گزشتہ برس نواز شریف اور سراج الحق اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں جس میں دونوں رہنماؤں نے  پیسے لینے کی تردید کی تھی ۔ نواز شریف اور سراج الحق نے  1990 کے انتخابات میں سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید  کی ۔ نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی یا کسی نمائندے سے رقم حاصل نہیں ، 14اکتوبر 2015کو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکاہوں۔ سراج الحق نے اپنے جواب میں کہا جماعت اسلامی نے آئی ایس آئی سے کبھی رقم نہیں لی ۔ نواز شریف پر پیسے لینے کا الزام سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان نے لگایا تھا جس کے بعد معاملہ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہے ۔