Monday, May 13, 2024

اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے ،فواد چودھری ‏

اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے ،فواد چودھری ‏
April 23, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایف آئی اے کی جانب سے اصغر خان کیس بند کرنے کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  میں نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے کہ سپریم کورٹ میں  ایف آئی اے موقف پی ٹی آئی کے موقف کے برعکس ہے ۔

فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1120553131220307971