Wednesday, May 1, 2024

اصغر خان کیس ،فیصلے پر نظر ثانی کیلئے مرزا اسلم بیگ،اسد درانی کی درخواستیں خارج

اصغر خان کیس ،فیصلے پر نظر ثانی کیلئے مرزا اسلم بیگ،اسد درانی کی درخواستیں خارج
May 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے  مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کی درخواستیں خارج کر دیں ۔ فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کل تک ملتوی  کر دی گئی ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اورڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جاننا چاہتے ہیں حکومت کے کن لوگوں نے فیصلے پر عمل نہیں کرایا۔