Friday, April 26, 2024

اصغر خان کیس ، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی

اصغر خان کیس ، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی
April 2, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ  کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ایف آئی اے جس راستے پر لے کر جانا چاہتی ہے، اس راستے پر نہیں جائیں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم کیس ابھی بند کرنے نہیں جارہے۔

وزارت دفاع کے نمائندے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈیئر فلک ناز نے آگاہ کیا کہ وزارت دفاع کی رپورٹ 16 مارچ کو جمع کرائی جاچکی ہے

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں، دوبارہ جمع کرائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ کچھ لوگوں نے اپنے کردار کو تسلیم کیا

ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ ان کا خیال ہے کہ رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ  کیس کو مرحلہ وار لے کر چلیں گے، جہاں پہنچنا ہے وہاں نظر رکھنی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک  ملتوی کردی۔