Thursday, May 9, 2024

اشیائے خورونوش کے نرخ نامے کیلئے ‘درست دام’ ایپلیکیشن کا افتتاح

اشیائے خورونوش کے نرخ نامے کیلئے ‘درست دام’ ایپلیکیشن کا افتتاح
October 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے شہریوں کو اب اشیائے خورونوش کے نرخ نامے موبائل پر دستیاب ہوں گے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے ‘درست دام’ ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔ ایپ کے ذریعے خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا۔ شہری بغیر ڈیلیوری چارجز اشیائے ضروریہ گھر پر بھی منگوا سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کے تازہ ترین نرخ اپڈیٹ کرے گی۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا درست دام ایپ کے ذریعے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمد کا کہنا تھا ‘درست دام ایپ’ کے باعث شہریوں کو ڈیجیٹل پرائس لسٹ ہر وقت مہیا ہو گی جبکہ مارکیٹ میں من مانی قیمتوں کا راستہ بھی روکا جا سکے گا ۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں درست دام ایپلیکیشن اسلام آباد کی حد تک کام کرے گی۔ مثبت نتائج آنے پر دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔