Friday, April 26, 2024

اشیاء کی ترسیل کم ہونے سے ٹرانسپورٹرز بھی متاثر ہونے لگے

اشیاء کی ترسیل کم ہونے سے ٹرانسپورٹرز بھی متاثر ہونے لگے
April 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان  میں کورونا  وائرس  کے  بڑھتے  کیسز  کے سبب ملک  بھر میں لاک ڈاؤن  ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک اشیاء  کی  ترسیل کم ہونے سے ٹرانسپورٹرز بھی متاثر ہونے لگے ،گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کے احکامات باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کو ریلیف نہیں دیا جارہا ۔

عالمی وبا  کورونا کے پے در پے وار  جاری ہیں ، پاکستان  میں لاک ڈاؤن  سے نظام زندگی درہم برہم  ہو گیا ، اندرون ملک دن رات اشیاء ترسیل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹرز بھی شدید متاثر ہونے لگے ۔

گڈز  ٹرانسپورٹر  ایسوسی ایشن کے ترجمان  امداد نقوی کہتے  ہیں  ٹرانسپورٹ کا شعبہ  ملکی معیشت میں  ریڑھ  ہڈی کی حیثیت  رکھتا  حکومت  کی جانب سے اسے  فوری  طوری طور  پر صنعت  کا درجہ  دیا جائے۔

گڈز  ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ  موجودہ صورتحال میں تمام ٹرکوں اور ٹریلرز  کو ہر قسم کے  ٹیکسز سے 6  ماہ کا ریلیف دیا  جائے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم کی  جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ  چلانے کے احکامات کے  باوجود معاملات  جوں کے توں ہیں مختلف شہروں میں گاڑیاں پکڑی جارہی ہیں، ہائے ویز پر پٹرول پمپس اور ڈھابے بھی بند ہیں جس سے مشکالات  کا سامنا  ہے۔