Monday, May 6, 2024

 اشک آباد : وزیراعظم نوازشریف کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات

 اشک آباد : وزیراعظم نوازشریف کی ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات
December 12, 2015
  اشک آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے اشک آباد میں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گےترک صدرنے پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی ۔ اس موقع  پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت  اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور اس جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے وزیراعظم نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ ترک صدر طیب اردگان نے  کہا کہ ترک عوام پاکستانی بھائیوں سے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں   دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کے علاوہ افغانستان اور شام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم میاں نواز شریف نے  بین الاقوامی کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا  ہے کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات  مستحکم بنانا چاہتا ہےپاکستان، ترکمانستان، ہندوستان اور ایران کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے میں تیزترین اقتصادی ترقی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جب ترکمانستان پہنچے توترکمانستان کے نائب وزیر اعظم نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔