Thursday, March 28, 2024

اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ، فردوس عاشق

اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ، فردوس عاشق
January 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  افغانستان کے صدر اشرف غنی کا ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ۔ ڈاکٹر فدوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہئے ،  پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، کسی شرپسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔