Sunday, September 8, 2024

اشرف غنی کا بیان قابل افسوس ہے، پاکستان خود دشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے: دفتر خارجہ

اشرف غنی کا بیان قابل افسوس ہے، پاکستان خود دشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے: دفتر خارجہ
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) دفتر خارجہ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پارلیمنٹ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کا بیان قابل افسوس ہے، پاکستان خود دشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا بیان قابل افسوس ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے خطاب میں پاکستان پر دہشت گردی کے حوالے سے الزامات عائد کئے تھے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے کابل دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ اور امن عمل میں تعاون کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تشدد اور خون خرابے سے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلے پرعزم ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کے لاکھوں شہری شہید ہو چکے ہیں۔