Wednesday, April 24, 2024

اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج سینٹرل ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی۔ حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہو چکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کر دی۔