Wednesday, April 24, 2024

اشتہارکی شوٹنگ کیلئے جانیوالےنامورکرکٹر شاہد آفریدی کا پرتپاک استقبال ،شوٹنگ کینسل کرنا پڑگئی

اشتہارکی شوٹنگ کیلئے جانیوالےنامورکرکٹر شاہد آفریدی کا پرتپاک استقبال ،شوٹنگ کینسل کرنا پڑگئی
March 20, 2017
کراچی(92نیوز)پشاور  کے قصہ خوانی بازار میں بوم بوم آفریدی بھی قصہ بن گیا ، لالہ گئے تو اشتہار کی شوٹنگ کے لئے تھےمگر عوام نے ایسا استقبال کیا کہ شاہد افریدی کو شوٹنگ کینسل کرنا پڑ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق قصہ خوانی بازارمیں مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے مداح لالہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع امڈ آئے۔ افریدی کی محبت میں گرفتار ان کے مداحوں کا ایسا جم غفیر بازار میں پہنچا کہ تل دھرنے کی بھی جگہ نا رہی  اور اشتہار کی شوٹنگ کے لئے آئے ہوئے لالہ اپنی گاڑی سے باہر بھی نہ آسکے۔ معاملات جب اور نازک ہوئے تو حفاظتی اقدامات کے تحت مداحوں کو ہٹانے کے لئے پولیس بلوانا پڑ گئی مگر وہ بھی کچھ نہ کر سکی اور یوں لالہ کو اشتہار کی شوٹنگ کینسل کروانی پڑی۔ ہر دل عزیز شاہد افریدی نے شوٹنگ کینسل ہونے کے باوجود اپنے ٹوئیٹر پیغام  میں مداحوں  اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔