Tuesday, April 23, 2024

اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
October 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پھرتیاں مہنگی پڑ گئیں۔ بڑے بڑے بیانات کے چند دن بعد ہی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ پولیس نے 16 ایم پی او کے تحت گزشتہ رات کو گرفتار کیا اور عدالتی وقت ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد شام کے وقت جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کر دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ پر اصرار کیا تاہم عدالت نے دونوں کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا وہ قانون کا احترام کرتے ہیں، ایک مقدمے میں ضمانت ہوئی تودوسرا بنا کر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے حبس بے جا میں رکھا۔ ضمانت کیلئے درخواست بھی دائر کی جس پرعدالت نے 24 اکتوبر کو وکلا کو طلب کر لیا۔ کیپٹن صفدر کو کیمپ جیل میں رانا ثناء اللہ کے قریب بیرک میں رکھا گیا ہے۔ اسپیشل سیل میں بند کرنے پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ مسلم لیگ ن نے گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کرا دی۔