Sunday, September 8, 2024

اشتعال انگیز تقریر‘ حیدر عباس رضوی اور ایم کیو ایم قائد اشتہاری قرار

اشتعال انگیز تقریر‘ حیدر عباس رضوی اور ایم کیو ایم قائد اشتہاری قرار
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم قائد اور حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو 15‘ 15 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مجرم کو دو بار عمرقید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں مفرور ایم کیو ایم قائد اور حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دےدیا۔ عدالت نے دونوں رہنماوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن شمیم اور اشتیاق کو پندرہ‘ پندرہ سال قیدکی سزا سنا دی۔ پولیس نے دونوں مجرموں کو دو ہزاربارہ میں ناظم آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ادھر اے ٹی سی نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم تاج ولی کو دوبار عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم مقتول کے لواحقین کو ادا کی جائے۔ تفتیشی افسرکے مطابق مجرم نے دو ہزار تیرہ میں کیش وین پر فائرنگ کی تھی جس میں پولیس اہلکار نعیم اور رضوان جاں بحق ہو گئے تھے۔