Sunday, September 8, 2024

اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ

اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ
September 9, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ  کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی جائیداد کی تفصیل طلب کرلی۔

انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ساتھ ہی ملزم کے دائمی وارٹ گرفتار بھی جاری کردیئے۔

ایم کیو ایم کے بانی نے پاک فوج کےخلاف کئی بار اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ جس کا ایک مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسی کیس کی سماعت کے دوران بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

بانی ایم کیو ایم تھانہ گولڑہ ، سیکرٹریٹ، بہارہ کہو اور تھانہ کوہسار کے مقدمات میں پہلے سے ہی اشتہاری ہیں۔