Friday, April 19, 2024

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،بانی ایم کیو ایم سمیت 9 ملزم مفرور قرار

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،بانی ایم کیو ایم  سمیت 9 ملزم مفرور قرار
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤس حملہ کیس کے عبوری چالان انسداد دہشتگردی کورٹ میں جمع کرادیئے گئے ۔ ایم کیو ایم بانی سمیت 9 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ شاہد پاشا کو بار بار کیوں گرفتار کیا جارہا ہے ۔ ہماری معصومیت کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں 38 گواہوں کے نام شامل ہیں ۔ چالان کے مطابق ملزمان نے متحدہ بانی کی پاکستان مخالف تقریر کی تائید کی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ کیا۔
احاطہ عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار شاہد پاشا کی گرفتاری پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ہماری معصومیت کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ حکومت کے زیر اثر رہا ہے ۔ نیب نے کام نہیں کیا اس لئےسارا کام عدالتوں میں شفٹ ہوگیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ 16 دسمبر ہمارے لئےسوگ کا دن ہے، شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔