Tuesday, April 23, 2024

اشتعال انگیز تقاریر !!! ایم کیو ایم کے 20 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر !!! ایم کیو ایم کے 20 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
December 22, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کےخلاف 9 مقدمات میں پارٹی قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کےخلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے 23 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے نو مقدمات کا چالان پیش کیا۔ مقدمات کے چالان میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، فاروق ستار، وسیم اختر، قمرمنصور، رشیدگوڈیل اور خوش بخت شجاعت سمیت پچیس رہنماوں کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مقدمات کا چالان منظور کیا اور ایم کیوایم قائد سمیت 25 مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔ روف صدیقی نے ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے 23مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔