Friday, May 17, 2024

اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کپتانی سے دستبردار

اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کپتانی سے دستبردار
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کینبرا (92 نیوز) اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔

ایشز سیریز کے آغاز سے قبل ہی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کو قیادت چھوڑنا پڑ گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹم پین  پر  خاتون کو  نازیبا پیغامات  بھیجنے کے الزامات ہیں۔ ٹم پین نے 2017 میں اپنی ڈومیسٹک ٹیم  تسمانیہ کی سابق خاتون ملازمہ کو مبینہ طور پر  نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔

ٹم پین نے  کہا مجھے اس پر بہت افسوس ہے میں نے اپنی فیملی اور فینز کو مایوس کیا  جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 8 دسمبر کو ہونا ہے لیکن اب ٹم پین کی جگہ فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔