Tuesday, May 21, 2024

اسکیئر استا بیکرین چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ کے فاتح رہے

اسکیئر استا بیکرین چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ کے فاتح رہے
January 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ترکی کے اسکیئر استا بیکرین چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ کے پہلے دن کے فاتح رہے۔ ترکی کے ا سکیئر استا بیکرین نے پی اے ایف سکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ تیسرے چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔ یو کرائن اسکئیرز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن کی اسکیئرز چھائی رہیں اور بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پاکستانی مایہ ناز اسکئیر عمامہ ولی نے اس کیٹیگری میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔ دونوں پاکستانی اولمپئینز محمد عباس اور محمد کریم بھی نلتر کی پرُ پیچ سلوپس پر ایکشن میں دکھائی دیئے ۔ 13 ممالک بشمول پاکستان،یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگوینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آزربائیجان اور تاجکستان سے 40 بہترین اسکئیرز اس چیمپئین شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسری کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے۔