Friday, March 29, 2024

اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ننھے بچوں کیلئے مشکل ہو گیا

اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ننھے بچوں کیلئے مشکل ہو گیا
October 20, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ننھے منے بچوں کیلئے مشکل ہوگیا ، کلاس میں مسلسل ماسک پہننے سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔

اسکولوں میں زیرتعلیم مستقبل کے  معماروں  کیلئے کلاس رومز میں مسلسل کئی گھنٹے تک ماسک پہننا مشکل ہو گیا ، مگر دوسری جانب حکومتی احکامات کی پاسداری کیلئے اسکول انتظامیہ کی سختیاں بھی موجود ہیں جس سے   ننھے طلباء دُہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔

گھٹن زدہ ماحول اور چھوٹے کلاس رومز   ننھے طلباء کے مسائل میں اضافہ کرنے لگے ہیں ۔ ایک طرف وبا اور دوسری طرف بچوں کی مشکلات پر  طبی ماہرین نے رائے دی ، کہا کہ  سماجی فاصلے کے ساتھ چند لمحوں کیلئے ماسک اتارنے میں کوئی قباحت نہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق آکسیجن کی فراہمی کیلئے تھوڑی دیر تک ماسک اتارنے سے بچے بہت سے پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔

کورونا ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کے باوجود ماسک پہننا بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سبب بن رہا ہے جسے طبی ماہرین بھی صحت کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔