Saturday, April 20, 2024

اسکولز کھلنے کیلئے سات ستمبر کو اجلاس میں فیصلہ ہو گا ، شفقت محمود

اسکولز کھلنے کیلئے سات ستمبر کو اجلاس میں فیصلہ ہو گا ، شفقت محمود
August 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے اسکولز کھلنے کیلئے سات ستمبر کو اجلاس میں فیصلہ ہو گا۔ شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت تعلیم کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کورونا وبا نے تعلیمی شعبے کو تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلبہ کو پروموٹ فارمولے کے تحت کیا۔ کیمبرج نے ہماری بات مانی جو بڑی کامیابی ہے۔ اپریل 2021 سے پاکستان کے تمام اسکولز میں ایک نصاب پڑھایا جائے گا۔ یہ انقلابی تبدیلی ہے۔ وزیر تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ سے متعلق بچوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پورے ملک میں طلبہ کو انٹرنیٹ سروس دینے جارہے ہیں۔ آرٹ اینڈ کلچر کے لیے اسکالرشپ جاری کریں گے ۔ اسلام آباد میں 7 نئے سکول بنائے جائیں گے۔