Friday, May 3, 2024

اسکولز اور کالجز کے تحفظ کیلئے سندھ رینجرز نے پروٹیکشن سسٹم سافٹ وئیر متعارف کروا دیا

اسکولز اور کالجز کے تحفظ کیلئے سندھ رینجرز نے پروٹیکشن سسٹم سافٹ وئیر متعارف کروا دیا
May 7, 2016
کراچی (92نیوز) نئے حفاظتی سافٹ وئیر تیس ہزار اسکولوں کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ کے کرنل قیصر نے بتایا کہ کراچی میں اسکولز اور کالجز کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن سسٹم سافٹ وئیر بنا لیا گیا ہے۔ نئے سافٹ وئیر کی مدد سے کسی بھی تعلیمی ادارے کا ایس ایم ایس سسٹم سے جنریٹ ہوگا جس سے فوری اور بروقت کارروائی میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے کراچی کو ساٹھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی مدد سے تیس ہزار اسکولز کو نئے سافٹ وئیر سے منسلک کردیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ درس گاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ پروٹیکشن سسٹم سافٹ وئیر کو سندھ میں سب سے پہلے متعارف کروانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔