Friday, April 26, 2024

اسکول ٹیچر کی 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

اسکول ٹیچر کی 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار
December 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ضلع ویسٹ کے علاقے  میں آٹھ سالہ  بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آگیا ۔ ویسٹ پولیس نے مبینہ زیادتی کے الزام میں اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ ضلع ویسٹ میں واقع سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے  ، پولیس نے زیادتی کے الزام میں اسکول ٹیچر  کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اسکول کی بچی سے زیادتی کی کوشش کررہا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے مزید تفتیش اور بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد  حقائق سامنے آئیں گے۔