Sunday, May 19, 2024

اسکول وین ڈرائیوروں کی ہڑتال ، بچے اور والدین پریشان

اسکول وین ڈرائیوروں کی ہڑتال ، بچے اور والدین پریشان
January 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسکول وین ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث اسکول جانے والے بچے  اور والدین پریشان ہو گئے ۔ اسکول وین ڈرائیوروں نے  ٹریفک پولیس کی جانب سے سی ای جی سلنڈروں کے خلاف کارروائی   کرنے پر ہڑتال کر رکھی ہے ۔ ترجمان اسکول وینز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ  راشد منہاس روڈ تا پریس کلب مارچ کریں گے ۔ کراچی میں گزشتہ روز گیس سلنڈر پھٹ جانے کے باعث  متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد تحقیقات میں  حادثے کی وجہ غیر معیاری گیس سلنڈر قرار پایا تھا۔ حادثے کے بعد پولیس کی جانب سے گیس سلنڈروں  کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اب تک متعدد گاڑیوں سے گیس سلنڈر اتار کر ضبط کر لئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب وین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ  سی این جی  کے بغیر دوسرا کوئی فیول  بجٹ میں نہیں آتا۔