Thursday, April 18, 2024

اسکواش کی نئی رینکنگ جاری ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں

اسکواش کی نئی رینکنگ جاری ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں
March 3, 2020
لیڈز ( 92 نیوز) اسکواش کی عالمی باڈی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ورلڈ ٹور نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا۔ حال ہی میں سندھ اسکواش چیمپئن شپ اور پاکستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے طیب اسلم کو انکی اچھی کارکردگی کا صلہ مل گیا۔جس کے بعد انکی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 50ویں سے 48ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ طیب اسلم نے ایشین گیمز میں بھی بھارت کیخلاف گولڈ میڈل جیتا تھا ، عاصم خان  74ویں سے 72ویں  اورفرحان محبوب 97ویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔ عماد فرید 110ویں سے 107ویں جبکہ فرحان زمان  چار درجہ ترقی پاکر127 ویں سے 123ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔